فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

دوسرے بچے کی پیدائش پر اپنے والد کی شدید کمی محسوس کر رہی ہیں،فاطمہ بھٹو

جمعہ 16 مئی 2025 20:14

فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضی بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضی بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی ہے۔

فاطمہ بھٹو میں پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا انہوں نے کیسپین مصطفی رکھا ہے اور اب ان کا خاندان تین افراد سے بڑھ کر چار کا ہوگیا۔لکھاری و سماجی رہنما نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں دوسرے بچے کی پیدائش پر اپنے والد کی شدید کمی محسوس کر رہی ہیں، کاش میرے بچوں کے نانا ان کے ساتھ ہوتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی پوسٹ پر مزید لکھا کہ اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش اور ڈاکٹروں کی جانب سے اپنا بہترین خیال رکھنے پر ان ہزاروں ماؤں سے متعلق سوچ رہی ہوں جنہوں نے صحت کی عدم سہولیات کے بغیر ہی بچوں کو جنم دیا۔فاطمہ بھٹو اپریل 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھی، 16 مارچ 2024 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے اپنے والد میر مرتضی بھٹو کے نام سے مشابہہ میر مرتضی بائرہ رکھا۔