مانسہرہ،حکومت کی جانب سے 10لاکھ بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخلہ دلوانے ،مفت کتابوں کی فراہمی ناکام بنانے کیلئے محکمہ تعلیم کی کالی بھیڑیں سرگرم

جمعہ 16 مئی 2025 19:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)صوبائی حکومت کی جانب سے امسال 10لاکھ بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخلہ دلوانے اور مفت کتابوں کی فراہمی کے اقدامات کو ناکام بنانے کیلئے مبینہ طور پر محکمہ تعلیم مانسہرہ کی کالی بھیڑیں سرگرم ہو گئیں تناول ایریا کے بچوں کا مستقبل دائو پر لگا دیا گیا ، تناول ایریا کے سرکاری سکولوں میں ٹیچرز کی کمی کی وجہ سے رہائشیوں نے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں داخلے دلوانے کا سلسلہ شروع کر دیا عوامی حلقوں کا صوبائی محکمہ تعلیم اور وزیر تعلیم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم ( فی میل)مانسہرہ کی عدم توجہی کے باعث تناول پھلڑہ سرکل اور دیگر علاقوں کے سرکاری سکولوں میں ٹیچرز کی تعداد انتہائی کم ہے جس کے متعلق ڈی ای او فی میل کو معدد بار ٓگاہ کی جا چکا ہے لیکن ان کی عدم دلچسپی کی وجہ سے یہ مسلہ حل نہ ہو سکا تناول ایریا کے اکثر سکولوں میں طالبات کی تعداد سو سے زیادہ ہے جن کے لیئے صرف دو ٹیچرز ہیں جبکہ محکمہ کے افسران کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے کئی سکولوں میں پچاس طالبات کو پڑھانے کے لیئے چار سے پانچ ٹیچرز ہیںسرکل پھلڑہ لساں نواب میں بچیوں کا تعلیمی مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے جس پر والدین سراپا احتجاج ہیں اور اپنی بچیوں کو پرائیویٹ سکولوں میں داخل کرانے پر مجبور ہو چکے ہیں علاقہ تناول کے عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، صوبائی وزیر تعلیم اور محکمہ تعلیم کے اعلی افسران سے تعلیم میں دلچسپی نہ لینے والے افسران کو فوری ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نئے اہل افسران ضلع بھر کے مفلوج تعلیمی ڈھانچہ کو از سر نو بحال کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :