پشاور تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون، آٹھ ملزمان گرفتار

جمعہ 16 مئی 2025 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) پشاورپولیس نے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ ، غیرقانونی اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ جاوید مروت نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون میں مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں سواریوں کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ملزمان سمیت آئس ڈیلرز، شراب اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے قبضے سے لوٹی گئی رقم 45 ہزار، آدھا کلوگرام آئس، دو عدد پستول، دو بوتل شراب اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :