اوکاڑہ،کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

ہفتہ 17 مئی 2025 14:16

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ نے پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ٹیم اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے دیپالپور قصور روڈ پر موجود تھی سی سی ڈی نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو شام دین واہگرہ موڑ پر رکنے کا اشارہ کیا۔ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے رکنے کی بجائے سی سی ڈی ٹیم پر سیدھی فائرنگ شروع کردی کراس فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو زخمی جبکہ 2 فرارہوگئے۔ زخمی ڈاکو کوگرفتار کر لیا گیا، ابتدائی تفتیش میں ڈاکو کی شناخت زمان ولد محمد یار سکنہ بصیرپور کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ڈاکو 23 سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔\378

متعلقہ عنوان :