بھارت کو تاریخی شکست‘ قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر‘ چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام یومِ تشکر کی تقریب

ہفتہ 17 مئی 2025 16:41

بھارت کو تاریخی شکست‘ قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر‘ چیئرمین پی آئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے زیر اہتمام یومِ تشکر کی پروقار تقریب ارفع کریم ٹاور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کی، جس میں بورڈ کے سینئر افسران اور عملے کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈی جی ساجد لطیف، وقار قریشی، اے ڈی جی قاسم افضال، نثار احمد، کاشف فاروق‘خرم مشتاق‘ عمرسلمان‘حماد احمدانی‘سی ایف او نادیہ ریاض‘سی ٹی او عادل اقبال‘سی آئی ایس او سجاد غنی‘ ڈائریکٹر ارتضیٰ حشمت‘ عدیل سرور‘حسنین اقبال‘ عطاالرحمن سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ پاک افواج نے بھرپور جذبے کیساتھ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا‘بھارت کو عبرتناک شکست ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم اپنی بہادر افواج پر فخر کرتی ہے جس نے دشمن کی کمر توڑ دی اور ملک پر آنچ نہ آنے دی۔تقریب میں وطن عزیز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ملک و قوم کے استحکام و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :