وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ

عشائیہ میں سلطنت عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروصی، سابق چیف جسٹس شیخ اسحاق البوسیدی، عمان حکومت کے قانونی مشیر شیخ عبدالعزیز البوسیدی، ممتاز کاروباری شخصیت شیخ عبدالمالک البوسیدی ودءگر کی شرکت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 12 جولائی 2025 22:32

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، افرادی قوت، قانونی تعاون، اور تعلیم کے شعبے میں اشتراک کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عشائیہ میں سلطنت عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروصی، سابق چیف جسٹس شیخ اسحاق البوسیدی، عمان حکومت کے قانونی مشیر شیخ عبدالعزیز البوسیدی، ممتاز کاروباری شخصیت شیخ عبدالمالک البوسیدی، اور پاکستان اسکول سسٹم عمان کے چیئرمین جناب امیر حمزہ نے شرکت کی۔

سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ندیم اسلم چوہدری اور شہباز ظہیر نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے عمانی مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتوں پر قائم ہیں، اور وقت کے ساتھ یہ تعاون مزید گہرا ہو رہا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان افرادی قوت کی منتقلی، ہنر کی تربیت اور سرمایہ کاری جیسے شعبوں میں مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔ مہمانوں نے حکومت پاکستان کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید وسعت اختیار کریں گے۔