نوشہرہ ورکاں جرائم پر قابو پانے کے لیے پولیس اور شہریوں کے درمیان مؤثر رابطہ ضروری ہے،راشد محمود خاور

اتوار 18 مئی 2025 11:20

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) نوشہرہ ورکاں جرائم پر قابو پانے کے لیے پولیس اور شہریوں کے درمیان مؤثر رابطہ انتہائی ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر غلہ منڈی راشد محمود خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے علاقوں میں ٹھیکری پہرہ کا انتظام کریں تاکہ چوری اور دیگر جرائم کی وارداتوں کی بروقت روک تھام ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تجویز دی کہ شہر میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کے پیشِ نظر پولیس اور عوام کے درمیان باقاعدہ میٹنگز کا انعقاد ہونا چاہیےراشد محمود خاور نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شہر کی مختلف رہائشی آبادیوں اور دیہاتوں کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات کروائے جائیں تاکہ شہری رات کے وقت گلی محلوں میں پہرہ کا مؤثر انتظام کر سکیں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع ممکن ہے شہریوں کو چاہیے کہ اگر ان کے علم میں کوئی مشکوک یا سماج دشمن سرگرمی آئے تو فوراً پولیس کو مطلع کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :