سیکورٹی خدشات، جنوبی وزیرستان میں پھر کرفیو نافذ

نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اتوار کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو جاری رہے گا

اتوار 18 مئی 2025 12:25

جنوبی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء) خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک بار پھر کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے کرفیو سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اتوار کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو جاری رہے گا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق مکین سے رزمک تک کی سڑک مکمل بند رہے گی، عوام کو شام چھ بجے تک مکین سے رزمک تک سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ضلعی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ آمد ورفت کیلئے متبادل راستے اختیار کئے جائیں اور غیرضروری نقل وحرکت سے اجتناب کریں۔