روسی و امریکی وزرائے خارجہ کے درمیان فون پر تبادلہ خیال

دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

اتوار 18 مئی 2025 12:55

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو کو فون کیا ہے۔ جس میں انہوں نے امریکی وزیر خارجہ اور ان کے ملک کی روس و یوکرین کے درمیان جنگ بندی کرانے کی کوشوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کوششوں کو مثبت کردار ادا کرنے کا نام دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اس فون کال پر ہونے والی گفتگو کے حوالے سے بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کیا اور کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو ان شعبوں میں آگے بڑھانے کے لیے رابطے جاری رہیں گے۔