چنیوٹ کا فرنیچر دنیا بھر میں مشہور ہے، خواتین چھوٹے چھوٹے کاروبار شروع کرکے اپنا نام بنا رہی ہیں، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق

اتوار 18 مئی 2025 16:50

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق کی چنیوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آمد پرصدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فہد نعیم فخری اور دیگر عہدیداران نے خوش آمدید کہا۔ سابق صدر دانش نعیم فخری، صدر فرنیچر ایسوسی ایشن ملک شہباز اختر، جنرل سیکرٹری ایوان صنعت و تجارت حافظ عمار، میڈیا کوارڈینیٹر عامر صدیقی، سابق صدر فرنیچر ایسوسی ایشن چوہدری عبدالحمید، سابق ایگزیکٹو ممبر حمید تبسم، سنئیر ممبر سید حسن شاہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ کا فرنیچر دنیا بھر میں مشہور ہے، ہمارا مقصد خواتین کو سمال بزنس کی طرف راغب کرنا ہے، خواتین چھوٹے چھوٹے کاروبار شروع کرکے اپنا نام بنا رہی ہیں، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق نے کہا کہ ضلع چنیوٹ کی خواتین کی مدد کے لیے ہر طرح کے اقدامات کیے جائیں گے چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر خواتین کو انٹرپنیورشپ کی جانب لائینگے، چنیوٹی کاریگر کا ہنر اسی کے نام سے پہچانا جانا چاہیے اس موقع پر صدر چنیوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فہد نعیم فخری نے کہا کہ ضلع چنیوٹ کی خواتین کو کاروبار کے لیے تعاون فراہم کرینگے، ہر شعبہ میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جسے کسی بھی صورت جھٹلایا نہیں جاسکتا اور ہمیں خوشی ہوگی کہ وفاقی حکومت ضلع چنیوٹ کی خواتین سے متعلق انہیں سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ خواتین کی ہر شعبہ میں کامیابی اور ترقی خوشحالی معاشی مدد کے لیے چنیوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہر سطح پر مدد کے لیے حاضر خدمت ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :