ڈی جی ہیلتھ مظفر آباد کا تحصیل برنالہ کے مختلف ہیلتھ سنٹرز کا دورہ

اتوار 18 مئی 2025 17:40

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ مظفر آباد ڈاکٹر فاروق احمد نور نے گزشتہ روز تحصیل برنالہ کے مختلف ہیلتھ سنٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارم بتول بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

(جاری ہے)

ہیلتھ حکام نے بتایاکہ بی ایچ یو خیروال میں ڈاکٹر مہیا کر دیا گیا، اس کے علاوہ ایمبولینس بھی مہیا کر دی گئی جو چوبیس گھنٹے سروسز مہیا کرے گی ۔

عملہ اور ڈاکٹرز کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں موجود ہوں گے ۔ اس کے علاوہ رورل ہیلتھ سنٹر موئیل کا افتتاح بھی ڈی جی ہیلتھ نے کر دیا ۔ ڈاکٹر نوید شہزاد کو انچارج بنا دیا گیا جبکہ آر ایچ سی کو فلحال ویٹرنری ہسپتال موئیل میں ہی فعال کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ہسپتال رابطہ کریں جہاں عملہ اور ڈاکٹر موجود ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :