تمبو کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

اتوار 18 مئی 2025 18:35

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء) نصیرآباد کے علاقے تمبو باباکوٹ مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جانبحق ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق اتوار کے روز نصیرآباد کے علاقے تمبو باباکوٹ پولیس تھانے کی۔

(جاری ہے)

حدود گوٹھ سلیم لہڑی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان محمد انور ولدلال محمد قوم محمد حسنی ہلاک ہو گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی نعیش ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دی گئی جہاں ضروری کارواء کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :