خواتین اساتذہ کا ڈیوٹی سے انکار،خیبر میں 37 سرکاری گرلز اسکول بند

لنڈی کوتل میں 21، تحصیل باڑہ میں 12 اور تحصیل جمرود میں 4 سرکاری گرلزاسکولز بند ‘سیکڑوں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

پیر 19 مئی 2025 13:24

خیبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں میں اسٹاف کی کمی کے باعث 37 سرکاری گرلز پرائمری اسکول بند ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں 21، تحصیل باڑہ میں 12 اور تحصیل جمرود میں 4 سرکاری گرلز پرائمری اسکولز بند کردیے گئے جس کے بعد سیکڑوں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دوردراز علاقوں میں خواتین اساتذہ ڈیوٹی نہیں کر تیں اور مقامی سطح پر خواتین اساتذہ کی کمی ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں۔