Live Updates

چین، بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 3 افراد ہلاک، ایک لاپتہ

پیر 19 مئی 2025 13:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)چین کے صوبے گوانگ ڈو میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 3 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ صوبے کے شہر پنگتوگنگ کے نواحی گائوں میں گزشتہ روز صبح سات بجے کے قریب پیش آیا جہاں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔حکام کا کہناتھا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :