سمبڑیال پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائی ، ملزم گرفتار، 560 گرام چرس برآمد

پیر 19 مئی 2025 15:40

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) سمبڑیال پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا اور 560 گرام چرس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے روڑس چوک چھاپہ مارکر منشیات فروش بشارت کو گرفتار کر لیا اور قبضہ سے 560 گرام چرس برآمد کرلی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔