پرنس کریم آغا خان کی تمام جائیداد کی منتقلی سے متعلق اہم قرارداد سندھ اسمبلی میں منظور

پیر 19 مئی 2025 17:48

پرنس کریم آغا خان کی تمام جائیداد کی منتقلی سے متعلق اہم قرارداد سندھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی تمام جائیداد کی منتقلی سے متعلق اہم قرارداد سندھ اسمبلی میں منظور کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں پرنس کریم آغا خان کی جائیداد کی منتقلی سے متعلق قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی تمام جائیداد آغا خان جماعت اور ان کے سربراہ کو منتقل ہوگی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان نے سندھ میں صحت، ثقافت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ پرنس رحیم آغا خان جماعت کے سربراہ ہونے کے ناطے تمام جانشینوں کے وارث ہیں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی جائیداد ان کی جماعت اور سربراہ کو منتقل کرنے کے لیے کسی قانونی دستاویزات اور سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

قرارداد کے مطابق سندھ آغا خان پراپرٹی بل کا اطلاق سندھ بھر میں 4 فروری سے ہوگا اور اس جائیداد کی منتقلی کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان رواں برس 4 فروری کو لزبن میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کے بعد پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کے نئے روحانی پیشوا بنے ہیں۔شریعت کے مطابق مالیاتی خدمات کے فروغ کے لیے ایس ای سی پی نے مشاورتی پیپر جاری کیا۔