ڈپٹی کمشنر بارکھان کازیر تعمیر بارکھان تا رکھنی روڈ کا دورہ

پیر 19 مئی 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ نے آج زیر تعمیر بارکھان تا رکھنی روڈ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ ایکسین بی اینڈ ار فضل محمد زرکون تھے۔انہوں روڈ پر ہونے والے کام کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے روڈ پر سفر کرنے والی گاڑیوں کے ڈریوروں سے بھی انکے مسائل سنے۔ڈرائیوں کا کہنا تھا کہ روڈ کو بننے میں بہت زیادہ عرصہ ہوگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ نے ٹھیکدار کو بارکھان تا رکھنی روڈ کی تعمیر میں تیزی لانے کےلئے سختی سے ہدایت جاری کیں۔انہوں کہا نے کہ روڈ کے نامکمل ہونے کی وجہ سے مسافروں،بیماروں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔