صوبائی وزیر خزانہ کابلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر کا دورہ،سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ

پیر 19 مئی 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الکبیر زرکون سےملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے آئندہ کے منصوبوں باالخصوص پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈلز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیر خزانہ نے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے اور منصوبوں کی شفاف اور موثر تکمیل کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مختلف شعبوں میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہماری ترجیح ہے کہ سرمایہ کار دوست ماحول کو فروغ دیا جائے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اقتصادی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے سرمایہ کاری کے مواقع کو صوبائی ترقیاتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں بلوچستان سرمایہ بورڈ کے کردار کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سرمایہ کاروں کے لیے سہولیات کے عمل کو مزید آسان بنا رہے ہیں اور معدنیات، زراعت، توانائی اور سیاحت جیسے کلیدی شعبوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ہمارا مقصد بلوچستان کوسرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش سرمایہ کاری مقام کے طور پر پیش کرنا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الکبیر زرکون نے جاری منصوبوں کی تفصیلات فراہم کیں اور نجی و سرکاری شعبوں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :