انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ویمنزٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (بدھ کو )کھیلا جائے گا

منگل 20 مئی 2025 08:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز کل (بدھ کو )پہلے میچ سے ہوگا ،یہ میچ سینٹ لارنس گراؤنڈ، کینٹربری میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی )کے مطابق مہمان ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 مئی کو کائونٹی گائونڈ، ہوو میں کھیلاجائے گاجبکہ تیسرا اور آخری 26 مئی کو کاؤنٹی گراؤنڈ، چیلمس فورڈ میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گےجبکہ تیسرا میچ ڈے ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم ڈربی پہنچے گی جہاں وہ میزبان انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30مئی کو کھیلے گی اور یہ میچ کائونٹی گرائونڈ، ڈربی میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 4 جون کو گریس روڈ، لیسٹر میں جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7جون کو کوپر ایسوسی ایٹس کاؤنٹی گراؤنڈ، ٹاونٹن میں کھیلا جائے گا۔ تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے ابتدائی دو میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ ڈے ہوگا۔\932

متعلقہ عنوان :