قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص پرفارمنس کی بازگشت قومی اسمبلی میں بھی سنائی دینے لگی

قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کی کیا وجوہات ہیں؟ : شازیہ مری، ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر قوم کے تحفظات ہیں : طارق فضل چوہدری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 20 مئی 2025 12:38

قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص پرفارمنس کی بازگشت قومی اسمبلی میں بھی سنائی ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 مئی 2025ء) قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص پرفارمنس کی بازگشت قومی اسمبلی اجلاس میں بھی سنائی دینے لگی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پی پی پی کی رہنما شازیہ مری نے استفسار کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کی کیا وجوہات ہیں 
اس پر حکمران جماعت پی ایم ایل کے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کرکٹ کی مایوس کن کارکردگی پر قوم کے تحفظات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 2 سال میں 5 مرتبہ کوچز اور سلیکشن کمیٹی کو تبدیل کیا گیا، ریجن کی سطح پر کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولت دی جارہی ہے۔
شازیہ مری نے استفسار کیا کہ کیا پی سی بی اسکول کالجزمیں کرکٹ ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں کو وظیفہ دیتا ہے؟، کیا وزیراعظم کے اعلان کے بعد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو بحال کیا گیا؟۔