سعودی عرب ، خادم حرمين شریفین شاہ سلمان کی ایک ہزار فلسطینیوں کو حج کرانے کی ہدایت

منگل 20 مئی 2025 08:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) خادم حرمين شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ذاتی خرچ پر ایک ہزار فلسطینی شہدا، قیدیوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کو حج کرانے کی ہدایت کی ہےسعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ میزبانی ’خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے لیے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام‘ کے تحت ہوگی جسے وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے زیر انتظام نافذ کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :