فیصل آباد نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر 25 سالہ شخص جاں بحق

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کرکے نعش نہر سے نکال کرلی

منگل 20 مئی 2025 12:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)فیصل آباد میں نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر 25 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں شیخوپورہ روڈ، پر گٹ والا پارک عاصم نذیر ہاؤس کے قریب رکھ برانچ میں 25 سالہ شخص محمد جاوید نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کرکے نعش نہر سے نکال کرلی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ نہر کی گہرائی تقریباً آٹھ فٹ اور چوڑائی 25 فٹ ہے۔ نعش کو ضروری کارروائی کے بعد پولیس حکام کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :