
امریکا سے مذاکرات سانپ سیڑھی کا کھیل، وہ ہربار اپنا موقف تبدیل کرلیتا ہے، ایران
منگل 20 مئی 2025 14:21
(جاری ہے)
انہوں نے زور دیا کہ ایران سفارتی عمل میں تسلیم شدہ قواعد کا پابند ہے اور اس نے امریکا کے موقف میں تبدیلی کو مذاکرات کی مشکلات میں سے ایک قرار دیا ہے،امریکا کے بدلتے موقف سانپ سیڑھی کے کھیل کی طرح ہیں۔
پابندیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں پابندیاں عائد کرنا جب امریکی فریق ایران کے ساتھ سفارتی راستے کی تلاش کا دعویٰ کرتا ہے سنجیدگی اور نیک نیتی کی واضح کمی کو ظاہر کر رہا ہے۔ یہ بیانات ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کے نائب مجید تخت روانجی کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد سامنے آئے ہیں کہ اگر امریکا نے مکمل طور پر افزودگی روکنے پر اصرار کیا تو اس کے ساتھ جوہری مذاکرات ناکام ہو جائیں گے۔ یہ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کی جانب سے کل اس بات کی تصدیق کے بعد بھی سامنے آیا کہ واشنگٹن تہران کو اپنی یورینیم افزودگی کی صلاحیت کا ایک فیصد بھی رکھنے کی اجازت نہیں دے گا اور وٹکوف نے اسے ایک ریڈ لائن قرار دیا۔ وٹکوف نے کہا کہ کوئی بھی معاہدہ جس میں افزودگی کی ممانعت شامل نہیں اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ افزودگی سے جوہری ہتھیار بنانا ممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایرانی وفد کے ساتھ نیا اجلاس آئندہ ہفتے یورپ میں ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ پر پاکستانی شہری کو سزائے موت
-
سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردیں گے، حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقف
-
حج کے مناسک مکمل کرنے کے بعد 38,206 پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ، پوسٹ حج مرحلہ کاباقاعدہ آغاز
-
مودی کے تیسرے دور حکومت کے پہلے برس نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ
-
شیخ حمدان کا بغیر کسی پروٹوکول دبئی مال کا دورہ
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے کئی علاقوں میں جبری انخلا کے نئے احکامات جاری
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں روانڈا اور کانگو میں تاریخی امن معاہدہ
-
ایران پر دوبارہ حملے کا امکان ہے، امریکی صدر
-
علاقائی کشیدگی کے باعث سعودی عرب کی فضائی حدود روزانہ 1330 پروازوں کی گزرگاہ بن گئی
-
سعودی عرب نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، چار ملزمان گرفتار
-
غزہ میں خوراک کی تلاش موت کی سزا نہیں بننی چاہیے،گوتریس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.