اسرائیل غزہ جنگ روکے، ناکہ بندی ختم کرے، برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کا مشترکہ انتباہ

ہم سب فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے کمٹڈ ہیں تاکہ مسئلے کا دوریاستی حل ممکن ہو سکے،بیان

منگل 20 مئی 2025 15:07

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے اسرائیل کو انتباہ کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ میں اپنی جارحیت بند نہ کی اور انسانی خوراک، ادویات اور طبی امداد سمیت دوسری انسانی بنیادوں پر غزہ جانے والی امداد کی بلاکیڈ نہ روکی تو ہم اسرائیل کے ساتھ نہیں کھڑے نہیں رہ سکیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق تینوں ملکوں کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں مسلسل بہت سخت ہیں۔ ان ملکوں نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے کمٹڈ ہیں تاکہ مسئلے کا دوریاستی حل ممکن ہو سکے۔ ان کے مشترکہ بیان کے مطابق وہ ایسا کرنے کے لیے دوسرے ملکوں کے ساتھ مل کر تیار ہیں۔