چیف جسٹس آزاد کشمیر کا جج شیخ راشد مجید کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

منگل 20 مئی 2025 17:14

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان،سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ راشد مجید اور بلدیہ مجسٹریٹ شیخ زاہد مجید کے والد ماجد سابق رجسٹرار ہائی کورٹ شیخ عبدالمجید کی وفات پر ان کی رہائشگاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم جج و رجسٹرار ہائی کورٹ شیخ عبدالمجید کی آزاد کشمیر عدلیہ کے لئے دی جانے والی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایماندار،دیانتدار اور اپنے پیشہ سے محبت رکھنے والے جج اور انسان تھے۔ ان کی رحلت سے ان کے خاندان کو جو صدمہ پہنچا ہے اس پر اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔