ڈیرہ اسماعیل خان ،کمانڈنٹ ایف سی اور تاجر برادری کی مشاورتی ملاقات، امن و ترقی پر مشترکہ عزم

منگل 20 مئی 2025 17:51

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) وانا میں کمانڈنٹ ایف سی نے چیمبر آف کامرس اور ٹریڈ یونین کے نمائندوں سے ایک اہم مشاورتی ملاقات کی ،جس میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لوئر جنوبی وزیرستان بھی شریک ہوئے۔ ملاقات کا مرکزی نکتہ معاشی سرگرمیوں کا فروغ، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کے تسلسل کو یقینی بنانا تھا۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ ایف سی نے اس موقع پر ادارہ جاتی ہم آہنگی اور پائیدار ماحول کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مقامی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور سول اداروں کے مابین قریبی تعاون پر بھی روشنی ڈالی۔تاجر برادری نے سیکیورٹی فورسز کے امن و استحکام کے قیام میں کردار کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شرکاءنے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوامی فلاح، امن اور ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ خطے میں دیرپا استحکام ممکن ہو سکے۔\378