سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت سپورٹس انڈوومنٹ فنڈبارے اہم اجلاس

منگل 20 مئی 2025 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2025ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت سپورٹس انڈوومنٹ فنڈبارے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ارب روپے کے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈسے کھلاڑیوں کی ہرماہ مدد کی جارہی ہے جبکہ انڈوومنٹ فنڈ کا مقصد کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انڈوومنٹ فنڈ سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہ لے تاہم کھلاڑیوں کو ایک سال کیلئے 70،50اور 30ہزار روپے دیئے جارہے ہیں،سیکرٹری سپورٹس نے مزید کہا ہے کہ سمر گیمز کا انعقاد جلد کیا جائے گا اور کھیلتا پنجاب گیمز کیلئے بھی رجسٹریشن شروع کی جائے گی،ان گیمز سے کھلاڑیوں کے نئے ایلیٹ پول سامنے لائیں گے جبکہ میگا گیمز سے سامنے آنے والے کھلاڑیوں کو بھی انڈوومنٹ فنڈ سے مدد کی جائے گی۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے اجلاس کو انڈوومنٹ فنڈ بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری، ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان علی،ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم،ڈپٹی سیکرٹری فنانس رافیعہ قیوم، ہیڈآف ریسرچ پنجاب پنشن فنڈ ہارون ظفر ودیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :