سید سادات حسین شاہ کی سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد

منگل 20 مئی 2025 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) صدر سیاحت برائے بین المذاہب امن و ترقی سید سادات حسین شاہ نے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ دفاع وطن کی خاطر ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا ،قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ،اس کا کریڈٹ بھی سید عاصم منیر کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے محنت ،صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے، یقین ہے کہ ان کی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں تک جائے گی،ہم سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لئے دعا گو ہیں۔

متعلقہ عنوان :