تاندلیانوالہ اور مامونکانجن بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام کے تحت لگائے گئے کیمپس میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

بدھ 21 مئی 2025 10:50

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)تاندلیانوالہ اور مامونکانجن بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام کے تحت لگائے گئے کیمپس میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام کے افسران بلیک لسٹ ریٹیلر سے مل کر خواتین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے میں لگے ہوئے ہیں۔ اور جتنے بھی تحصیل تاندلیانوالہ کے بلیک لسٹ ریٹیلر ہیں تمام نے وہاں پر کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

بلیک لسٹ ریٹیلرز نے کافی ساری خواتین ایجنٹ اکٹھی کی ہوئی ہیں جو ہر خاتون سے 1500 سے 2 ہزار ڈیمانڈ کرتی ہیں۔ اور وصول کرتی ہیں۔اورجو عورت مجبور ہوتی ہے اس کو پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ ضرور انہیں پیسے دے کے اپنے پیسے نکلوا لیتی ہے باقی تمام خواتین بغیر پیسے لیے انگوٹھے لگوا کر گھر چلی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

اور ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ کچھ خواتین کی بے نظیر انکم سپورٹ سے ملنے والی اقساط اکٹھی بھی آ جاتی ہیں تو ڈیوائس پر انگوٹھے لگوا کر انہیں ایک قسط فراہم کی جاتی ہے جبکہ ایک قسط سرے سے دی ہی نہیں جاتی ہیں خواتین کا کہنا ہیکہ ہرریٹیلر کا روز کا معمول ہے۔

خواتین نے کہا ہے کہ ہماری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن اور دیگر اعلی حکام بالا سے اپیل ہے کہ اس سینٹر پر انے والی خواتین کو اذیت سے بچایا جائے کہ رقم سے کٹوتی نہ کروانے پرصبح سے شام تک بیٹھ بیٹھ کر خالی ہاتھ لوٹ جاتی ہیں

متعلقہ عنوان :