لبنان ، فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں اسلحہ پر محمود عباس بات چیت کریں گے

بدھ 21 مئی 2025 11:05

بیرو ت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں اسلحے کی موجودگی پر بات چیت کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات فلسطینی وفد کے ایک رکن نے کہی ۔وفد کے رکن نے کہا کہ پی اے کا وفد بیروت میں تھا اور وفد کے سربراہ محمود عباس پناہ گزینوں کے پاس اسلحے کی موجودگی پر سوال اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

محمود عباس تین دن کے لیے لبنان کے دورے پر ہیں۔ان کے ساتھ جانے والے وفد کے ایک رکن نے کہا فلسطینیوں کے پاس اسلحہ کیوں ہے یہ بات ایجنڈے کے اہم نکات میں شامل ہے۔ جس پر لبنانی حکومت کے درمیان تبادلہ خیال ہو گا۔ دونوں صدور کے درمیان بھی اس معاملے میں بات چیت ہو گی۔فلسطینی اتھارٹی کے وفد میں پی ایل اوکے رکن احمد ماجدلانی بھی شامل ہوں گے۔ وہ پی ایل اوکی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہیں اور لبنان کے دورے میں محمود عباس کے ہمراہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :