جاپان کے ایکسپو 2025 میں سعودی عرب کا جناح پویلین شرکا کی توجہ کا مرکز

بدھ 21 مئی 2025 11:10

اوساکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)جاپان کے شہر اوساکا میں جاری عالمی نمائش ایکسپو 2025 میں سعودی عرب کے جناح نے افتتاح کے ابتدائی 35 دنوں میں دنیا بھر سے آئے ہوئے تقریبا 5 لاکھ زائرین کا خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق زائرین کو موقع ملا کہ وہ سعودی جناح میں پیش کی گئی مکمل ثقافتی تجربے سے آگاہی حاصل کریں، جہاں مملکت کے متنوع ورثے، تہذیب و تمدن اور فنون کو مختلف پروگرامز کے ذریعے روشناس کرایا گیا۔ ان نمایاں پروگرامز میں اہلا و سہلا اور نحن السعودی خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔