یورپی یونین نے شام پر عائد تمام پابندیاں اٹھانے کی منظوری دیدی

بدھ 21 مئی 2025 12:12

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)یورپی یونین کے رکن ممالک نے شام پر عائد تمام اقتصادی پابندیاں اٹھانے کی منظوری دے دی ہے تا کہ دمشق کو تباہ کن تنازع اور صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد بحالی میں مدد دی جا سکے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات سفارتی ذرائع نے بتائی۔ذرائع کے مطابق، یورپی بلاک کے 27 رکن ممالک کے سفیروں نے اس فیصلے پر ابتدائی اتفاق کر لیا ہے، اور توقع ہے کہ اس کا با ضابطہ اعلان آج یورپی وزرائے خارجہ کریں گے۔ یہ اطلاع فرانسیسی خبر رساں ادارے نے دی۔