نیتن یاہو کی اسرائیلی دروزوں کو شامی سرحد عبور نہ کرنے کی اپیل

آپ اسرائیل کے شہری ہیں، سرحد عبور نہ کریں،آپ کی جان کو خطرہ ہوسکتاہے،بیان

جمعرات 17 جولائی 2025 12:29

نیتن یاہو کی اسرائیلی دروزوں کو شامی سرحد عبور نہ کرنے کی اپیل
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دروز سے شام کی سرحد عبور نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

نیتن یاہو نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں دروز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ اسرائیل کے شہری ہیں، سرحد عبور نہ کریں، ایسا کرنے سے آپ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، آپ مارے جا سکتے ہیں اور آپ کو اغوا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سویدا میں صورتحال اور جنوب مغربی شام میں صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ آپ اسرائیلی فوج کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں لہذا میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنے گھروں کو واپس چلے جائی اور فوج کو اپنا کام کرنے دیں۔