دبئی میں سرکاری ملازمین کو شادی پر10چھٹیاں دینے کااعلان

شادی کی تعطیلات سے متعلق قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگا،دبئی حکام

جمعرات 17 جولائی 2025 12:58

دبئی میں سرکاری ملازمین کو شادی پر10چھٹیاں دینے کااعلان
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی سرکاری ملازمین کو شادی کے لیے 10 روز کی چھٹیاں ملیں گی۔عرب میڈیا کے مطابق شادی پر تعطیلات سے متعلق اس قانونسے سرکاری اداروں، خصوصی ترقیاتی زونز، فری زونز (بشمول دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر)،عدلیہ اور دبئی میں تعینات اماراتی فوجی اہلکار مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

دورانِ رخصت ملازم کو واپس نہیں بلایا جا سکتا، سوائے فوجی اہلکاروں کے، وہ بھی صرف ناگزیر حالات میں۔ اگر کسی فوجی کو رخصت کے دوران واپس بلایا جائے تو بچا ہوا رخصت کا حصہ بعد میں دیا جائے گا۔اگر کسی وجہ سے رخصت مقررہ مدت میں نہ لی جا سکے، تو سپروائزر کی منظوری سے اگلے سال کے لیے رخصت منتقل کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ وجوہات معقول ہوں۔یہ اقدام دبئی کی حکومت کے اس عزم کا عکاس ہے کہ وہ سرکاری ملازمین کی خاندانی زندگی کو خوشگوار بنانے، خوشحال معاشرے کی تشکیل اور کام اور ذاتی زندگی میں توازن قائم کرنے کے لیے مثبت پالیسیاں متعارف کروا رہی ہے۔