سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی کو سزائے موت دیدی گئی

جمعرات 17 جولائی 2025 12:58

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی کو سزائے موت دیدی ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ایک مجرم کو عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے سزائے موت دیدی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجرم کو ٹھوس شواہد اور جرم کے اعتراف پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔جس کے بعد ملزم کی دیگر اعلی عدالتوں میں کی گئی اپیلوں میں بھی سزائے موت برقرار رکھی گئی تھی۔

(جاری ہے)

شاہی محل سے بھی رحم کی اپیل مسترد کردی گئی تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو تمام تر قانونی معاونت فراہم کی گئی اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ کے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ مجرم کی سزائے موت پر کس طرح عمل درآمد کیا گیا تاہم عمومی طور پر سر قلم کیا جاتا ہے۔گزشتہ روز بھی دہشت گردی اور وطن دشمنی جیسے سنگین الزامات پر سعودی شہری کا سر قلم کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں چین کے بعد ایران اور سعودی عرب میں سب سے زیادہ سزائے موت دی جاتی ہیں۔