بحرین کا امریکہ میں 17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کااعلان

جمعرات 17 جولائی 2025 12:32

بحرین کا امریکہ میں 17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کااعلان
منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)بحرین کے ولی عہد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہائوس میں ہونے والی ملاقات کے دوران امریکہ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے 17 ارب ڈالر کا اعلان کریں گے۔ یہ بات وائٹ ہاس کے حکام نے بتائی ۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے حصے کے طور پر بحرین توقع کرتا ہے کہ 'گلف ایئر' اور 'بوئنگ جی ای' کے درمیان 7 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوگا۔ جس کے بدلے میں 12 جہاز بحرین کو ملیں گے۔ علاوہ ازیں اس معاہدے میں '40 جی ای' انجن بھی شامل ہوں گے۔بحرین کی توقع ہے کہ اس کی اوریکل اور سسکو کے حوالے سے بھی ڈیل ہو جائے گی تاکہ بحرین چینی سرورز کو تبدیل کر سکے۔

متعلقہ عنوان :