لاہورکینال روڈ پرگاڑی نہر میں جاگری، 3 افراد جاں بجق

بدھ 21 مئی 2025 15:01

لاہورکینال روڈ پرگاڑی نہر میں جاگری، 3 افراد جاں بجق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بدھ کی صبح کینال روڈ پر جوہر ٹائون کے قریب گاڑی نہر میں گر گئی۔گاڑی میں سوار تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر گاڑی میں سوار افراد کو باہر نکالا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، لاشوں کومقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں نے بڑی کوشش کے بعد گاڑی کو نہر سے نکال لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :