برطانوی ایتھلیٹ نے آسٹریلیا میں تیز ترین دوڑ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

بدھ 21 مئی 2025 16:02

برطانوی ایتھلیٹ نے آسٹریلیا میں تیز ترین دوڑ کا نیا ریکارڈ قائم کر ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)برطانیہ کے 31 سالہ ایتھلیٹ ولیم گوج نے آسٹریلیا میں تیز ترین دوڑنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔بی بی سی کے مطابق بیڈ فورڈ شائرسے تعلق رکھنے والے ولیم گوج نے 15 اپریل کو پرتھ کے کوٹسلو بیچ سے دوڑ شروع کی اور 3800 کلومیٹر کا فاصلہ 35 دن میں طے کرکے بونڈی بیچ پر مکمل کیا۔

(جاری ہے)

کھلاڑی روزانہ تقریباً 100 کلومیٹر، یعنی ڈھائی میراتھن کے برابر دوڑ لگاتے رہے، یہ دوڑ 2018 میں اپنی والدہ کی کینسرسے وفات کے بعد شروع کی اور برطانیہ، امریکا وآسٹریلیا میں کینسرکے اداروں کیلئے رقم جمع کی۔اس سے قبل یہ ریکارڈ اسٹریلوی کرس ٹرن بل کے پاس تھا جنہوں نی8 اگست 2023 میں 39 دن 8 گھنٹے اورایک منٹ میں فاصلہ طے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :