سرگودھا، پرانی دشمنی پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

بدھ 21 مئی 2025 16:48

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) پرانی دشمنی پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ تھانہ کینٹ سرگودھا کی حدود لیاقت کالونی میں ایک شخص کو پرانی دشمنی کی رنجش پر اُس کے حریفوں نے اندھا دُھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کینٹ اور ریسکیو 1122 کے مطابق ملک نواز بعمر 49 سال سکنہ ہائے لیاقت کالونی اور اس کا بیٹا حافظ مبشر بشیر بعمر27 سال سکنہ ہائے لیاقت کالونی موٹر سائیکل پر کہیں جا رہے تھے کہ اچانک نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اُن پر اندھا دُھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ملک نواز موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور اُس کا بیٹا مبشر بشیر شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کردیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کینٹ کے مطابق ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، ملزمان کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔