وزیراعلی خیبر پختونخوا کی خضدار میں سکول بس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

بدھ 21 مئی 2025 16:53

وزیراعلی خیبر پختونخوا  کی خضدار میں سکول بس پر دہشتگردوں کے حملے کی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بلوچستان کے علاقہ خضدار میں سکول بس پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی ہاؤس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا نے حملے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی شرمناک اور بزدلانہ اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔