ضلع جہلم کے تمام امتحانی مراکز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے،ڈپٹی کمشنر جہلم

بدھ 21 مئی 2025 18:02

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا ہے کہ ضلع جہلم کے تمام امتحانی مراکز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ،طلبہ و طالبات کو امتحانات کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج جی ٹی روڈ میں جاری امتحانات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے نے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ طلبہ کے لیے پینے کا ٹھنڈا پانی ،پنکھوں کی فراہمی اور دیگر تمام ضروری سہولیات امتحانی مرکز کے اندر موجود ہونی چاہئیں تاکہ گرمی کے موسم میں امتحان دینے والے طلبہ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ امتحانات کے دوران نقل اور بوٹی مافیا یا غیر متعلقہ افراد کی مداخلت کو ہر صورت روکا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :