سوات، رقم لین پر برہ بانڈئی میں فائرنگ ،ایک شخص زخمی

بدھ 21 مئی 2025 19:20

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے برہ بانڈئی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں گوہر علی ولد محمد رسول خان ساکن برہ بانڈی شدید زخمی ہو گیاہے۔

(جاری ہے)

فائرنگ مبینہ طور پر فرمان علی اور اس کے والداحمد علی ساکن برہ بانڈی نے کی۔زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال کبل منتقل کر دیا گیا۔ جھگڑے کے دوران ایک ملزم احمد علی بھی زخمی ہوئے، جنہیں پائوں پر چوٹ لگی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :