پاراچنار،کرم پولیس نے اغوا کاروں کے قبضے سے دو بچیاں بازیاب کرا کے خاتون سرغنہ سمیت 7رکنی اغواء کار گینگ گرفتار کرلیا

بدھ 21 مئی 2025 19:20

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)کرم پولیس نے اغوا کاروں کے قبضے سے دو بچیاں بازیاب کرا کے خاتون سرغنہ سمیت 7رکنی اغواء کار گینگ گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ملک حبیب خان میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او کرم ملک حبیب خان نے کہا کہ گزشتہ روز پولیس سٹیشن صدہ میں مسمی بادشاہ خان سکنہ پراچہ کالونی صدہ نے اطلاع دی کہ ان کے دو کمسن بچیاں بنام سونیا بعمر تین سال اور سجمہ بعمر چار کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلی ہیں اس سلسلے میں ایس پی آپریشن لوئر کرم جہانزیب خان اور ایس ایچ او تھانہ صدہ خلیل خان ، لیڈی سرچرز اور ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس حکام کو بچیوں کی فوری بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران جدید سائنسی تحقیقات اور پیشہ ورانہ تربیت اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اصل اغوا کار گروپ کا سرغنہ مستورہ ، ب ، سکنہ پاڑہ چمکنی تک رسائی حاصل کر لی انہوں نے کہا کہ پولیس پارٹی نے صدہ سٹی میں ایک خصوصی کاروائی کے دوران گینگ کا سرغنہ ملزمہ کو گرفتار کر لی اور دونوں بچیوں کو باحفاظت بازیاب کرالی گئی ڈی پی او کرم ملک حبیب خان نے بتایا کہ زیر حراست ملزمہ کو تھانہ صدہ منتقل کر دی گئی جہاں ان سے شریک جرم میں شامل دیگر ملزمان کے حوالے سے ابتدائی انٹیروگیشن میں اہم پیشرفت ہوئی جس کی بنا پر پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ سمیت ملزم عظمت اللہ ، عابد اللہ پسران قدیم ، معراج ، یاسین ، سعادتِ اور ملزم شاہد پسران یوسف سکنہ مرغی چینہ صدہ کو چھ گھنٹوں کے اندر مختلف مقامات پر الگ الگ کاروائیوں کے دوران گرفتار کر لیا پولیس نے ملزمہ اور ملزمان کے خلاف تھانہ صدہ میں مقدمہ درج کیا جبکہ بازیاب شدہ بچیوں کو ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔