نیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوالیفائر کا اہم مقابلہ (کل) سٹارز اور چیلنجرز کے درمیان نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

بدھ 21 مئی 2025 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) نیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوالیفائر کا اہم مقابلہ (کل) جمعرات کو سٹارز اور چیلنجرز کے درمیان نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کوالیفائر جیتنے والی ٹیم ہفتے کے روز فائنل میں کانکررز کا سامنا کرے گی جنہوں نے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پہلے ہی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

(جاری ہے)

کانکررز اور سٹارز دونوں نے دس، دس پوائنٹس حاصل کیے تھے۔

کانکررز کی کپتان فاطمہ ثنا 339 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کی ٹاپ سکورر ہیں۔ سٹارز کی کپتان سدرہ امین نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار نصف سنچریوں کی مدد سے 325 رنز بنائے۔ باؤلنگ کے شعبے میں چیلنجرز کی کپتان رامین شمیم 13 وکٹوں کے ساتھ سر فہرست ہیں جبکہ سٹارز کی طوبیٰ حسن اور انوشا ناصر نے 11، 11 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :