Live Updates

پی ایس ایل 10 کے فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 مئی 2025 19:29

پی ایس ایل 10 کے فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2025ء) پی ایس ایل 10 کے فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے پہلے ایلیمنٹر میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے ایونٹ کے پہلے ایلیمنٹر میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔

پہلا ایلیمنٹر ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ فاتح ٹیم دوسرے ایلیمنٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل کی ٹکٹ کنفرم کرلی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات