ٴْفرانس میں موجود پاکستانی ایمبیسی کے سابق اکائونٹس افسر کے پاسپورٹ کی ضبطگی کیس کی سماعت

بدھ 21 مئی 2025 20:35

ڑ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں فرانس میں موجود پاکستانی ایمبیسی کے سابق اکائونٹس افسر کے پاسپورٹ کی ضبطگی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ریمارکس دیئے کہ اگر پیر تک ہاسپورٹ واپس نہیں ہوتا تو سیکرٹری خارجہ 26 مئی کوذاتی حیثیت میں پیش ہوں،اگر سیکرٹری دفاع کیپاس پاسپورٹ نہیں تو سیکرٹری خارجہ عدالتی حکم پرعمل کریں،پاسپورٹ کسی کی ذاتی ملکیت ہے اسے کوئی اور کیسے اپنے پاس رکھ سکتاہے، پاسپورٹ عدالتی حکم پر درخواست گزار نے آپ کے حوالے کیاتھا۔