بٹگرام، رباط کے جنگل میں آتشزدگی ، فائر فائٹرز کی ٹیم نے آگ کو پھیلنے سے روک دیا

جمعرات 22 مئی 2025 10:30

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) تحصیل الائی کے علاقہ رباط کے جنگل میں نامعلوم وجوہات کی بناپر آگ بھڑک اٹھی جسے ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی سے روک دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنٹرول روم 1122بٹگرام کورباط کے جنگل میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی اس کے فائر فائٹرز فائر وہیکل سمیت فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے پیشہ وارانہ طریقے سے انتھک محنت کی بدولت آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا ۔