بابوسرٹاپ حادثے پر دل انتہائی رنجیدہ اور دکھی ہے،لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں،ندیم افضل چن

منگل 22 جولائی 2025 22:33

بابوسرٹاپ حادثے پر دل انتہائی رنجیدہ اور دکھی ہے،لاپتہ افراد کی تلاش ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہاہے کہ بابوسرٹاپ حادثے پر دل انتہائی رنجیدہ اور دکھی ہے،لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ اپنے بیان میںندیم افضل چن نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

انہوںنے کہاکہ اعلیٰ حکام ان بے یار و مددگار سیاحوں کی فوری مدد کریں۔ انہوںنے کہاکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔ سب سے دعا کی اپیل کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے متاثر لوگوں کی ھر ممکن مدد کریں۔