بھارتی آبی جارحیت، دریائے پونچھ پر ڈیم کا اسپل وے کھول دیا،آزاد کشمیر میں علاقے زیرآب آنے کا خطرہ

منگل 22 جولائی 2025 20:05

بھارتی آبی جارحیت، دریائے پونچھ پر ڈیم کا اسپل وے کھول دیا،آزاد کشمیر ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)بھارت نے دریائے پونچھ پر بنے ڈیم کا اسپل وے کھول دیا، دریا میں اونچے درجے کے سیلاب سے آزاد کشمیر میں مختلف علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے پونچھ پر تعمیر کردہ ڈیم کا اسپل وے کھول دیا ہے، جس سے دریا میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

بھارتی آبی جارحیت کی وجہ سے دریائے پونچھ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جس سے بٹل، دھر مسال، تتہ پانی اور کوٹلی کے نشیبی علاقوں کو خطرہ لاحق ہوگیا۔دریائے پونچھ میں اونچے درجے کیسیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا اور شہریوں کو محتاط رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔