مالی سال 2025ء ،پاکستان کو 12ارب 14کروڑ ڈالرزکی غیرملکی فنڈنگ موصول ہوئی

منگل 22 جولائی 2025 21:05

مالی سال 2025ء ،پاکستان کو 12ارب 14کروڑ ڈالرزکی غیرملکی فنڈنگ موصول ہوئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان کو گزشتہ مالی سال 20242-25ء کے دوران 12ارب 14کروڑ ڈالرزکی غیرملکی فنڈنگ ملی۔جاری رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی 2اقساط کے 2ارب ڈالرز سے زائد ملاکر فنانسنگ 14ارب 14 کروڑ ڈالرز بنتی ہی.رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال 2025کے دوران 19ارب 39کروڑ ڈالرز کی بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ لگایا تھا جبکہ اس سے پچھلے مالی سال 2023-24ء کے دوران بیرونی فنڈنگ کاحجم 9ارب 81کروڑ ڈالرز رہا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون 2025 میں 5ارب 25کروڑ ڈالرز کی غیرملکی فنانسنگ حاصل ہوئی، جبکہ گزشتہ مالی سال 11ارب 92کروڑ ڈالرز کا غیرملکی قرضہ لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مالی سال میں 22کروڑ ڈالرزکی گرانٹس موصول ہوئیں، تاہم وزارت اقتصادی امور نے رپورٹ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، چین کے رول اوورکو حصہ نہیں بنایا۔اسی طرح گزشتہ مالی سال کی فنڈنگ میں سعودی عرب کے 5 ارب ڈالرز کا ڈیپازٹ بھی شامل نہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران فنڈنگ میں چین سے 4 ارب ڈالرز کا سیف ڈیپازٹ بھی شامل نہیں کیا گیا۔